راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پذیرائی ہے، اکثریتی ضمانتوں پر50 وزیر بھی اسمبلی نہیں جاتے، یہ ہندوستان سے تجارت کے لئے مرے جارہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، اس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت ،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.