منشیات برآمدگی کیس:رانا ثنا کی حاضری معافی کی درخواست منظور

 انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، عدالت رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.