منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء کی حاضری معافی کی درخواست منظور

انسداد منشیات کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے پر کارروائی اُن کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔انسداد منشیات کی عدالت کے جج نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کے مقدمے پر سماعت کی تو وزیر داخلہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔رانا ثناء کے وکیل نے عدالت میں پیشی کیلئے استثنی کی درحواست دی اور بتایا کہ رانا ثناءاللہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پیش پیش نہیں ہوسکے۔عدالت نے رانا ثناءاللہ کو ایک دن استثنی دے دیا اور وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کی متفرق درخواستوں پر دلائل دیئے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ پر مزید کارروائی 19 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.