منزل کا پتہ ہے، سفر رائیگاں جانیکا ڈر نہیں، سارہ

 لاہور: اداکارہ ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ یہ سال میرے لئے بہت اہم ہے، میرا پورا فوکس اپنے کام پر ہے، اپنی منزل کا پتہ ہے یہی وجہ ہے کہ سفر کے رائیگاں جانے کا ڈر نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کو بہت الگ سے ڈیزائن کیا ہے مجھے بہت آگے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور مجھے بے حد پذیرائی ملی ہے آج تک کسی بھی پاکستانی ماڈل یا ایکٹریس کو کسی انٹرنیشنل برانڈ کیلئے سائن نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں واحد پاکستانی ماڈل و اداکار ہوں جسے انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے برانڈز کی پرموشن کیلئے بک کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.