امریکا اور افغانستان میں سلامتی کے دوطرفہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا

امریکا اور افغانستان کے درمیان سلامتی کے دوطرفہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔ امریکا اور افغانستان کا کہنا ہے کہ سلامتی کے دوطرفہ معاہدے پر اتفاق کے باوجود کچھ معلامات پر اب بھی اختلاف ہے۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے مطابق دونوں ممالک میں اختلاف کی وجہ 2014 کے بعد افغانستان میں رہنے والے امریکی فوجیوں کیلئے افغان عدالتوں سے استثنیٰ کا معاملہ ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔ 2014 میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی تقریباً10 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے جو نیشنل آرمی کی تربیت اور دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.