ممتاز صحافی دانشور قمر علی عباسی انتقال کرگئے

کراچی: ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر،ممتازصحافی اوردانشورقمرعلی عباسی 74برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونے سے امریکا میں انتقال کرگئے۔ قمرعلی عباسی 28 سفر ناموں کے خالق تھے جبکہ انھوں نے 10 مختلف موضوعات پربھی کتابیں لکھیں مرحوم نے بچوں کے ادب پر بھی بے شمارکام کیا،مرحوم نے سوگوران میں اپنی اہلیہ نیلوفر عباسی، ایک بیٹے اوردوبیٹیوں کوچھوڑاہے، قمرعلی عباسی 60 کی دہائی سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ تھے، 1990 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے امریکا میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں انکی زندگی کے سفرکااختتام ہوا

تبصرے بند ہیں.