ملیکہ شیراوت دیں گی جنسی تفریق پر لیکچر

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکہ شراوت اب امریکا میں جنسی بنیاد پر تفریق کے موضوع پر لیکچر دیں گی۔ بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکہ بولڈ کردار اور آئٹم نمبرز پر پرفارم کرنے کے بعد اب جنسی بنیاد پر تفریق کے موضوع پر طالبعلموں کو کچھ سمجھائیں گی۔ یونیورسٹی کی دعوت کے بعد ملیکہ کو پروفیسر کے نام سے پکارا جا رہا ہے، وہ ان دنوں امریکا میں ہی ہیں اور فلم ڈرٹی پالیٹکس کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ جینڈر ایکویلیٹی کے موضوع پر یونیورسٹی میں بحث کا پروگرام رواں ماہ کی 27 تاریخ کو ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.