اسلام آباد (نیوزرپورٹر)ملک کے پانچ مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم دو دن مزید بڑھا دی گئی۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق انسداد پولیو مہم مزید دو دن 25 جولائی تک بڑھا دی ہے ،چار روزہ مہم کے دوران جو بچے رہ گئے انکے لیے مزید دو دن بڑھائے ،اکثر بچے مہم کے دوران گھروں میں نہیں ہوتے اور ویکسی نیشن سے رہ جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بچ جانے والے بچوں کیلئے دو دن مہم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیو ٹیمیں دو روز تک اٹک ، فیصل آباد، جنوبی وزیرستان، کراچی ، کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھیں گے۔
تبصرے بند ہیں.