اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی میں 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہو گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ سب سے زیادہ رقم ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ جون 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی 2019 کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے۔خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا ہے، اب بجلی کی قیمتیں نیچے جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.