ملک میں گزشتہ ہفتے19اشیاسستی ہونے سے مہنگائی 0.22 فیصد کم ہوگئی

اسلام آباد:  ملک میں گزشتہ ہفتے دال ماش،دال مونگ،مٹن،کیلا، ٹماٹر سمیت 8اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور آلو، پیاز، انڈے، مرغی،آٹا،دال مسور، ایل پی جی سمیت 19اشیا سستی جبکہ 26اشیائے ضروریہ کے دام پرانی سطح پر برقرار رہے۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 18فروری کو ختم ہفتے میں بیشتر اشیا نسبتاً زیادہ سستی ہونے کی وجہ سے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی، اس دوران کیلے کی قیمت 67.66 روپے سے بڑھ 68.87 روپے فی درجن، دال ماش کی معمولی اضافے سے 256.91روپے فی کلو اور دال مونگ کی160.78روپے ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.