اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم پشاور زلمی کو تیسرے پلے آف میچ میں 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاورزلمی کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 126 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ پشاور زلمی کی جانب سے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور کامران اکمل 45 اور کپتان شاہد آفریدی 38 رنزبنا کرنمایاں رہے جب کہ ڈیوڈ ملان 7، محمد حفیظ 8، بریڈ ہوج 5  ڈیرن سیمی 9،شاہد یوسف 4، وہاب ریاض اور حسن علی ایک ایک اور محمد اصغر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خالد نے 4، آندرے رسلز 3، سیموئل بدری، محمد سمیع اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.