ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں ڈھائی گنا اضافہ

رواں مالی سال کے دوران ملک میں ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں ڈھائی گنا سے زائد اضافہ ہوا ۔ بیرونی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر رہا ۔

کراچی: اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سو اڑسٹھ فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر زائد ہے۔ ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران ملکی اسٹاک مارکیٹ میں انیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.