روئی کی قیمت میں پچاس روپے من اضافہ ہو گیا

معیاری روئی کی عدم دستیابی کے باعث روئی کی قیمت میں پچاس روپے من اضافہ ہو گیا۔

لاہور:قیمتوں میں اضافے کے بعد روئی کی قیمت پانچ ہزار تین سو روپے من پر پہنچ گئی ہے ۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق معیاری روئی کی کم دستیابی کے باعث قیمتیں بڑھیں ۔ بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت میں دو سے تین ہفتے کی تاخیر اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.