سات ماہ کے دوران مچھلی کی مصنوعات میں معمولی اضافہ

بہتر منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ نہ ہونے کے سبب مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات نہ بڑھائی جا سکی۔ ابتدائی سات ماہ کے دوران برآمدات میں اعشاریہ پانچ فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

اسلام آباد:) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک آبی حیات کی برآمدات اناسی ہزار ٹن رہی جس سے ملک کو بیس کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔ ماہرین کے مطابق بہتر مارکیٹنگ کے سبب یورپی یونین کو مچھلی کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.