ملک میں روئی کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

عالمی منڈی میں گراوٹ کے رجحان کے باعث ملک میں روئی کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ مقامی منڈیوں میں روئی کی قیمت مزید سو روپے من کم ہو گئی ۔

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پنجاب میں روئی کی قیمت اکاون سو اور سندھ میں پانچ ہزار روپے من پر آ گئی۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق نیویارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باعث ملک میں روئی کی قیمت مزید کم ہو گئی۔ ٹی سی پی کی جانب سے روئی کی خریداری شروع نہ کرنا بھی قیمتوں میں کمی کا سبب ہے۔

تبصرے بند ہیں.