تازہ ون ڈے رینکنگ جاری، آل رائونڈر محمد حفیظ کی تنزلی، ڈویلیئرز نمبر ون بلے باز

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ سے پہلی پوزیشن چھن گئی۔

آئی سی سی کی طرف سے ون ڈے کی تازہ رینکنگ میں بھی اے بی ڈویلیئرز ہی نمبر ایک بیٹسمین ہیں ۔ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آگئے لنکن کپتان اینجلو میتھیوز چار درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹین میں آ گئے جبکہ پہلے دس بیٹسمینوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ، سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے روہت شرما کو اٹھارہ درجے ترقی مل گئی ۔ روہت شرما پندرہویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے ۔ بولنگ میں سعید اجمل پہلے نمبر پر برقرار ہیں ۔ بطور بولر محمد حفیظ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ۔ محمد حفیظ اب ساتویں نمبر کے بولر بن گئے ۔ آل راؤنڈر کی فہرست میں محمد حفیظ سے ٹاپ پوزیشن چھن گئی ، اینجلو میتھیوز نے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ۔ محمد حفیظ کو تنزلی سے دوسرے نمبر پر جانا پڑ گیا۔

تبصرے بند ہیں.