ملک میں بنکوں کی 95 فیصد برانچیں آن لائن ہو گئی: اسٹیٹ بنک

اسٹیٹ بنک کے مطابق بنکوں کی پچانوے فیصد برانچیں آن لائن ہو گئیں ہیں. پلاسٹک کارڈز کی تعداد دو کروڑ تیئس لاکھ پر پہنچ گئی۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کی اکتوبر سے دسمبر تک کی سہ ماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق بنکوں کی آن لائن برانچوں کی تعداد دس ہزار پانچ سو چھیانوے ہو گئی ہے جن سے تین ماہ کے دوران سات سو چار ارب روپے کا لین دین ہوا۔ ملک میں موبائل بنکاری کے رجسٹرڈ استعمال کنندگان کی تعداد پندرہ لاکھ ہو گئی۔ ملک میں اے ٹی ایم کی تعداد سات ہزار چھ سو چوراسی پر پہنچ گئی جبکہ چوبیس بنک انٹرنیٹ بنکاری خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.