ایف اے کپ : آرسنل نے ویگن ایتھلیٹک کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

لندن )انگلش فٹ بال ایسو سی ایشن میں آرسنل کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن ویگن ایتھلیٹک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔

لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔آرسنل اور ویگن کا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ملنے والی پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ آرسنل کی ٹیم نے ویگن کو چار دو سے زیر کر کے شاندار فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی ٹیموں ہل سٹی یا شیفلڈ شیلڈ سے ہو گا۔ایف اے کپ کا فائنل سترہ مئی کو ویمبلے سٹیڈیم ہی میں شیڈول ہے۔

تبصرے بند ہیں.