ملک بھر میں شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرار

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بدستور سات ہزار میگاواٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے پندرہ اور دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک میں بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے رقم نہ ملنے کے باعث فرنس آئل کی سپلائی میں اضافہ نہ ہوسکا، ساڑھے سترہ ارب روپے جاری ہونے تک بجلی کا بدترین بحران جاری رہے گا۔ملک میں بجلی کی پیداوار نو ہزار، دوسو اور ملک میں بجلی کی طلب سولہ ہزار، چھ سو میگاواٹ ہے۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے پندرہ، دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.