ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بدستور چار ہزار تین سومیگا واٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال چار ہزار تین سومیگاواٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے رقم نہ ملنے کے باعث فرنس آئل کی سپلائی میں اضافہ نہ ہوسکا، ساڑھے سترہ ارب روپے جاری ہونے تک بجلی کا بدترین بحران جاری رہے گا۔ ملک میں بجلی کی پیداوار دس ہزار، دوسو اور ملک میں بجلی کی طلب چودہ ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے پندرہ اور دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.