اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مختلف بینکوں کی جانب سے نصب اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 6 ہزار 232 جبکہ آئن لائن بینک برانچز کی تعداد 9 ہزار 896 تک پہنچ چکی ہیں جو صارفین کو بینکنگ سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
اس وقت ملک میں مختلف بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پلاسٹک کارڈز کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان میں خطے کے دیگرممالک کی نسبت سے فی بینک برانچ استفادہ کرنیوالے صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ملک میں بینک اکائونٹس رکھنے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ جبکہ بینک سے قرضے کی سہولت سے استفادہ کرنیوالے افراد 70 لاکھ تک بڑھ چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.