9 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 421.121 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 22.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2012 تا مارچ 2013 کے دوران 421.121 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سیمنٹ کی برآمد سے 342.959 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سا ل کے دوران 62 لاکھ 20 ہزار 995 میٹرک ٹن جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 62 لاکھ 45 ہزار 332 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.