ملک بھر میں ایک ہزار 102 ٹیمیں لوکسٹ کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، این ڈی ایم اے

اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہزار 102 ٹیمیں لوکسٹ کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے ملک بھر میں ٹڈیوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 31، خیبر پختون خوا میں 10، پنجاب میں 5 اور سندھ میں 6 اضلاع ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے کیا گیا۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 900 ہیکٹر رقبے کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بلوچستان میں 3200 ہیکٹر، پنجاب میں 200 ہیکٹر، خیبر پختون خوا میں 800 ہیکٹر اور سندھ میں 700 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے اب تک پوریملک میں 4 لاکھ 92 ہزار ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.