ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی

ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں سات لاکھ بائیس ہزار بیلز زیادہ لائی گئی۔

رحیم یار خان:() جنوری کے اختتام پر جاری اعدادو شمار کے مطابق روئی کی آمد چھ فیصد اضافے سے ایک کروڑ اکتیس لاکھ بیلز رہی۔ ٹیکسٹائل ملوں نے سات فیصد اضافے سے ایک کروڑ چودہ لاکھ بیلز خریدی۔ پنجاب میں تین اعشاریہ چھ فیصد اضافے سے ترانوے لاکھ باسٹھ ہزار بیلز پیدا ہوئی۔ سندھ کی پیداوار گیارہ اعشاریہ سات فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ اڑتیس ہزار بیلز رہی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق برآمد بیالیس فیصد اضافے سے تین لاکھ تینتالیس ہزار بیلز رہی۔

تبصرے بند ہیں.