پاکستانی گارمنٹس سیکٹر کا بھارت میں میڈ اِن پاکستان نمائش کا اعلان

پاکستان کے گارمنٹس سیکٹر نے بھارت میں میڈ اِن پاکستان نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ سنگل کنٹری نمائش میں سو سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے ۔

کراچی: () پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹ مینوفیکچرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن جنوبی کے چیئرمین ارشد عزیز کا کہنا ہے کہ تین سے سات اپریل کے دوران ممبئی میں یہ نمائش منعقد ہو گی جس میں ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبے بھی حصہ لیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ارشد عزیز نے امید ظاہر کی ہے کہ نمائش سے دونوں ہمسائیہ ممالک کے مابین باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.