ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چھبیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالرز کی کمی

سٹیٹ بینک کے مطابق کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب بیس کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے

کراچی ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چھبیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کم ہو کر تیرہ ارب بیس کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سترہ سے چوبیس اکتوبر کے دوران مرکزی بینک اور شیڈول بینکوں کے ذخائرمیں کمی واقع ہوئی ۔ مرکزی بینک کے ذخائر اکیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کم ہو کر آٹھ ارب چھپن کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر چار کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر کم ہو کر چار ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ –

تبصرے بند ہیں.