سونے کی فی تولہ قیمت میں نو سو روپے کمی

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بارہ سو ڈالر فی اونس سے کم ہو گئے۔ ملک میں سونے کی قیمتوں میں ساڑھے نو سو روپے فی تولہ کمی ہوئی۔

کراچی: ( سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت چھیالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔ دو روز میں سونے کی قیمت سترہ سو ، پچاس روپے کم ہوچکی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی آٹھ سو چودہ روپے کمی سے چالیس ہزار ایک سو ستاون روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت اٹھائیس ڈالر کمی سے گیارہ سو چھہتر ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.