ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر ہفتے کے اختتام پر تیرہ ارب چالیس کروڑ رہ گ

بیرونی قرضوں کی مد میں ہفتہ رواں کے دوران تیرہ کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی

اسلام آباد ملکی زرمبادلہ ذخائر تین اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر تیرہ ارب چالیس کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چھبیس ستمبر سے تین اکتوبر کے دوران کوئلیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں چھتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ذرائع سے بارہ کروڑ ڈالر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوئے ۔ تاہم ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی سروسنگ کی مد میں تیرہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے سبب تین اکتوبر کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں انیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ۔ مرکزی بینک کے ذخائر ہفتے کے دوران چوبیس کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب پچاسی کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ تاہم بینکوں کے ذخائر ہفتے کے دوران پانچ ڈالر کمی سے چار ارب چوون کروڑ ڈالر ہوگئے ،انیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.