ای بینکنگ کے صارفین کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ

باسہولت اور آسان ہونے کے باعث ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ بینکنگ نظام میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سال 2014ء کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملک بھر میں ای بینکنگ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 فیصد بڑھ کر 42 لاکھ کی سطح پر جا پہنچی ہے۔ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کے ذریعے 7 کروڑ 11 لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 326 ارب روپے سے زائد مالیت کے سودے کئے گئے جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہیں۔ اس وقت ملک میں محض 8 ای بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں جو بل پیمنٹس، منی ٹرانسفر، قرض کی واپسی اور حکومت کو کی جانے والی پیمنٹس کو آسان بنانے کیلئے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.