ملکی برآمدات بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرینگے: اپٹ

اپٹما کے نومنتخب چیئرمین ایس ایم تنویر نے کراچی میں بزنس رپورٹرز سے ملاقات کی۔

کراچی: () اپٹما ہائوس میں ملاقات کے موقع پر اپٹما کے سابق چیئرمین اور دیگر ممبران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی برآمدات بڑھانے اور اس مقصد کے حصول میں درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ میں تیس ستمبر تک سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی میں تاخیر، توانائی بحران، امن وامان، شرح سود، گیس سیس اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ اپٹما کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے۔ ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے جو بھی کوشش ہوگی اپٹما اس کی حمایت کرے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.