ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ ڈالرز اضافہ

اتحادی سپورٹ فنڈ کی قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران انیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

کراچی: سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق چھبیس ستمبر سے تین اکتوبر کے دوران کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں چھتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جبکہ دیگر ذرائع سے بھی بارہ کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب چالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر چوبیس کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب پچاسی کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.