تحریک انصاف کے جلسے میں زخمی ہونیوالے 25 افراد ہسپتال سے ڈسچار

37 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا تھا ، 12 افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں

ملتان ( ) ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ کے باعث زخمی ہونے والے 37 افراد میں سے 25 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسہ کے اختتام پر بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سینتیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈ بل ٹو کے ذریعے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔ نشتر ہسپتال میں لائے گئے سینتیس زخمیوں میں سے بارہ افراد کو رات گئے ڈسچارج کیا گیا جبکہ تیرہ افراد کو صبح سویرے ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ بارہ افراد تاحال نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.