ملکھا سنگھ بھی فلم اسٹارسلمان خان کو ریو گیمز کا خیرسگالی سفیر بنانے کے مخالف

نئی دہلی:  سابق بھارتی اولمپئن ملکھا سنگھ نے سلمان خان کو ریو اولمپکس کاخیرسگالی سفیر بنائے جانے کی مخالفت کردی۔

معروف سابق بھارتی رنر ملکا سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کیلیے حکومت کو مداخلت کرنی چاہیئے اور ریو اولمپکس کے لئے کسی اسپورٹس شخصیت کو خیر سگالی کا سفیر بنانا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے کئی اسپورٹس شخصیات دنیا کو دیں جنھوں نے ملک کے لیے اپنا خون اور پسینہ بہایا ہے، میں فلم انڈسٹری سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ اپنے کسی میگا ایونٹ میں کسی اسپورٹس شخصیت کو ’ سفیر ‘ بنانا پسند کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.