زوہیب کی آل راؤنڈ پرفارمنس، خیبر پختونخوا 74رنز سے فتحیاب

لاہور: پاکستان کپ میں زوہیب خان کی آل راؤنڈر پرفارمنس نے خیبر پختونخوا کو بلوچستان کے خلاف74 رنز سے کامیابی دلا دی، لیفٹ آرم اسپنر نے 82 رنز بنانے کے علاوہ 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی کے زیراہتمام پاکستان کپ  کے گذشتہ روز کے مقابلے میں  زوہیب خان کی آل راؤنڈر پرفارمنس اور احمد شہزاد کی برق رفتار ففٹی کی بدولت کے پی کے نے  میچ 74 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ خیبر پختونخوا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ50 اوورز میں 8وکٹوں پر 246 رنز  کا مجموعہ ترتیب دیا۔ زوہیب خان سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جنھوں نے 112 گیندوں  کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور سہیل تنویر کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.