سابق کپتان یونس خان پر5 میچز کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے یونس خان اور امپائر کے درمیان ہونے والے تنازع کا نوٹس لے لیا جب کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 3 کے تحت یونس خان پر 5 میچز کی پابندی بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کپ میں یونس خان اور امپائر کے درمیان ہونے والے تنازع کا نوٹس لیتے ہوئے میچ ریفری سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ سابق کپتان کے خلاف پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 3 کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے جس کے تحت انہیں 5 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.