ملتان :گندم کی خریداری کا ہدف دو لاکھ ستائیس ہزار ٹن مقرر کر دیا گیا

بائیس اپریل کو باردانہ کی فراہمی اور پچیس اپریل سے گندم خریداری شروع ہوگی

ملتان:ملتان ڈویژن میں رواں سال گندم خریداری کا ہدف دو لاکھ ستائیس ہزار ٹن ہدف مقرر کیا گیا ، بائیس اپریل کو باردانہ کی فراہمی اور پچیس اپریل سے گندم خریداری شروع ہوگی ۔ پنجاب حکومت نے دو ہزار پندرہ کی گندم خریداری پالیسی کا اعلان کر دیا ۔ پورے پنجاب کا ہدف چالیس لاکھ جبکہ ملتان ڈویژن کا ہدف دو لاکھ سائیس ہزار چھ سو ٹن مقرر کیا ہے ۔ ڈویژن میں بائیس اپریل کو کاشتکاروں کو بار دانہ فراہم کر دیا جائے گا جبکہ پچیس اپریل سے گندم خریداری کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ محکمہ خوراک نے گندم خریداری کے سولہ مراکز بھی قائم کر لیے ہیں تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکار محکمہ خوراک سے رجوع کر سکتا ہے ۔ رواں سال گندم کی امدادی قیمت تیرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال بھی محکمہ موسمیات نے گندم کی کٹائی کے دوران پیشن گوئی کی ہے جس کی وجہ سے خریداری مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.