‘سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء’

رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء سعودی عرب نے کیا۔

کراچی:سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا نے چھبیس کروڑ انیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ چین اٹھارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات سولہ کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے آٹھ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کا انخلاء کیا۔

تبصرے بند ہیں.