ملالہ کے لئے کلنٹن گلوبل سٹیزن ایوارڈ

 ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ کسی بھی جنگ کو جنگ سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان، افغانستان اور شام میں امن کیلئے ہتھیاروں کی نہیں کتابوں کی ضرورت ہے۔۔ گل مکئی کو نیویارک میں کلنٹن گلوبل سٹیزن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گل مکئی کی خدمات کے نام ایک اور اعزاز، ملالہ کو نیویارک میں کلنٹن گلوبل سٹیزن ایوارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروقار اور پرتکلف تقریب میں سادہ کپڑے پہنے ملالہ نے اردن کی ملکہ رانیا سے ایوارڈ وصول کیا۔ اپنے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ صرف علم سے کیا جاسکتا ہے۔۔ کتاب استاد اور قلم کی طاقت سے پوری دنیا کو بدلا جاسکتا ہے۔ ملالہ نے کہا کہ کسی بھی جنگ کو جنگ سے ختم کرنا ممکن نہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے والی گل مکئی نے خواتین کے استحصال کا ذکر بھی کیا۔ ملالہ نے جب کہا کہ امریکی عوام بھی اپنی پہلی خاتون صدر کے منتظر ہیں تو تقریب میں موجود سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن مسکرانے لگیں۔ ملالہ کی تقریر کے اختتام پر ہال میں موجود تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

تبصرے بند ہیں.