Latest National, International, Sports & Business News

ملالہ کے ساتھ طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی شازیہ بھی برطانیہ پہنچ گئی

لندن: پاکستان میں طالبان کے حملوں میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی سہیلی بھی برطانیہ پہنچ گئی ہے۔ شازیہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو طالبان کے حملے کے بعد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی تھیں اور تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہوگیا تھا۔ برطانیہ نے شازیہ کو اسٹوڈنٹ ویزا دیا ہے، برمنگھم ائرپورٹ پر شازیہ کا استقبال اس کی سہیلی ملالہ نے خود کیا جس کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن نے شازیہ سے ملاقات کی، شازیہ کا کہنا تھا کہ اس کا خواب ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر پاکستان لوٹیں۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.