ملائکہ کی ارجن کپورسے بڑھتی قربت اربازخان سے علیحدگی کی وجہ بنی

ممبئی: بالی ووڈ  کے نوجوان و خوبرو اداکار ارجن کپور کی آئٹم گرل سے بڑھتی ہوئی قربت دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ کے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی ہے۔

بالی ووڈ اداکار و ہدایت کارارباز خان اوران کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا جب کہ  آئٹم گرل کے منیجرکی جانب سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کی گئی ہے تو وہیں دوسری جانب  دونوں میں علیحدگی کی وجہ ملائکہ اروڑہ کی برطانوی تاجرسے بڑھتی ہوئی قربت قراردی گئی تھی تاہم اب  دونوں کے درمیان علیحدگی کی ایک اوروجہ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.