ملائشین طیارے کی گمشدگی کا معمہ، سمندر میں آبدوز بھیجنے کا

لاپتہ ملائشین طیارے کی گمشدگی کا معمہ آج اڑتیسویں روز بھی حل نہ ہو سکا ماہرین نے آبدوز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کنبیرا: (جنوب بحر ہند میں جاری تلاشی کے دوران ماہرین کو موصول ہونے والے سگنلز کی بھی جانچ پڑتال نہیں کی جا سکی ہے جبکہ دوبارہ سے نئے سگنلز ملنا بھی بند ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیوی میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر کے نیچے چھوٹی آبدوز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درجن سے زائد بحری اور ہوائی جہاز جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود طیارے کا سراغ لگانے میں ابھی تک ناکام ہیں۔ ملائیشین طیارہ آٹھ مارچ کو کولاالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس میں دو سو انتالیس مسافر سوار تھے۔

تبصرے بند ہیں.