عمر گل کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

فاسٹ بولر عمر گل کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی جبکہ سعید اجمل کاؤنٹی کی کاؤنٹی کھیلنے کا فیصلہ چودہ اپریل کو ہو جائے گا۔

لاہور: () پی سی بی کی جانب سے عمر گل کو انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر انگلش کاؤنٹی کی ٹیم سومر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب قومی آف اسپنر سعید اجمل کو 14 اپریل کو پی سی بی کے اجلاس میں این او سی جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو دورہ سری لنکا کے باعث کاؤنٹی کرکٹ کی مشروط اجازت ملے گی۔ سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کی ٹیم ووسٹر شائر کے محدود میچز کھیلیں گے۔ دورہ سری لنکا کے بعد سعید اجمل ویسٹ انڈیز کی کیربین کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.