مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔قابض فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

تبصرے بند ہیں.