مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے ڈھائی سو افراد ہلاک ،ہزاروں لا پت

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، امدادی کارروائیاں محض چند علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئیں 

سری نگر () مقبوضہ کشمیر میں بدترین سیلاب سے ڈھائی سو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں محض چند علاقوں تک ہی محدود ہیں ۔ چھٹی دہائی کے بدترین سیلاب سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک ڈھائی سو افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں ۔ سری نگر، پونچھ ،جواہر نگر سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔ دور دراز علاقوں میں لوگ تاحال امداد کے منتظر ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث ان کے گھر ڈوب چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں محض چند علاقوں تک محدود ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے باعث لوگ مشتعل نظر آتے ہیں ۔ دوسری طرف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں –

تبصرے بند ہیں.