رائے پور: لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ کیلئے کوالیفائی کر لیا

چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ میں نادرن نائٹس نے ممبئیی انڈینز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے. 

رائے پور:) کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں نادرن نائٹس نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دی. اگر ممبئی انڈینز یہ میچ جیت جاتا تو لاہور لائنز کا اگلے مرحلے میں جانا ناممکن تھا. اس سے قبل رائے پور میں کھیلے گئے پانچویں کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو شکست دیدی تھی. سدرن ایکسپریس نے لاہور لائنز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور لائنز کو چالیس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔ اوپنر عمر صدیق اٹھارہ، احمد شہزاد انتیس جبکہ سعد نسیم نے اکتیس رنز بنائے۔ پھر کپتان محمد حفیظ میدان میں آئے۔ ان کے جارحانہ سڑسٹھ رنز نے ٹوٹل کو ایک سو چونسٹھ تک پہنچایا۔ جواب میں سدرن ایکسپریس کو مایوس کن آغاز ملا۔ سدرن ایکسپریس کی پوری ٹیم 109 رنز بنا سکی۔ اعزاز چیمہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہاب ریاض اور عدنان رسول کو 2،2 وکٹیں ملیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سدرن ڈسٹرکٹس اور لاہور لائنز کے 8،8 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ممبئی انڈینز کی شکست حفیظ الیون کی اگلے مرحلے میں رسائی کی جیت ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.