سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کم نہ ہو سکے۔ بارہمولہ ضلع میں گھر گھر تلاشی کے دوران چار غیر مسلح افراد کو گولی مار کر شہیدکر دیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اتوار کو مکمل ہڑتال ہوگی۔مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری، 24 گھنٹوں میں 4 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پرسوانی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.