سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے اونتی پورہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلےمیں شہید کیا گیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.