مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 9 ماہ کے دوران 22 فیصد اضافہ

کراچی……..مقامی گاڑیوں کی فروخت کو ٹاپ گیئر لگ گیا ۔9 ماہ کے دوران کار سیلز میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی سے مارچ کے دوران 1 لاکھ 5 ہزار کے قریب نئی مقامی گاڑیوں کی خریداری دیکھنے میں آئی ۔ڈیلرز کے مطابق زیادہ تر خریداروں کا رحجان بڑی گاڑیوں میں دیکھا گیا۔دوسری جانب 800 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے استحکام دیکھا گیا ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت مقامی کارسازی کی صنعت کو مزید مراعات دے تاکہ ملازمت کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سرکار کی ٹیکس آمدن میں بھی اضافہ ہوسکے۔

تبصرے بند ہیں.