معصوم طلبا کے قاتل مشرف کوپھانسی ہونی چاہیے، منورحسن

جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسیدمنورحسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے التوا کیلیے جاری سازشوں کانوٹس لے کر انھیں ناکام بنادے۔ ایم کیوایم‘پی پی پی اوراے این پی دہشت گردی کی واردات کراکرالیکشن سے راہ فراراختیارکرناچاہتی ہیں‘جامعہ حفصہ کے معصوم طلبا‘اکبربگٹی کے قاتل اوردوبارآئین توڑنے والے پرویزمشرف کو پھانسی ہونی چاہیے‘الیکشن کمیشن نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں اورآئین کی دفعہ 62 ‘63 پرمکمل طور پرعملدرآمدنہیں کیاگیا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے تخت بھائی میں جماعت اسلامی کے جلسہ انقلاب سے خطاب کے دوران کیا۔ منورحسن نے کہا کہ نگران حکومت نااہل ہے‘دہشت گردی پرقابو نہ پاسکی اورقوم کا اعتماد بحال نہ کرپائی‘الیکشن کے بارے میں قوم اورسیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں‘مرکز اور صوبہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے بغیرکوئی بھی جماعت حکومت نہیں بنا سکے گی۔

تبصرے بند ہیں.