معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے ، وزارت خزانہ

اسلام آباد…..موجودہ سرکار کی بہتر حکمت عملی کے باعث حکومتی قرضوں میں زبردست کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک سے لیے جانے والے حکومتی قرضوں کا حجم گزشتہ مالی سا ل303 ارب روپے تک محدود رہا ۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 13-2012 میں حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 1446ارب روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال مرکزی بینک کو حکومت کے لیے صرف 303 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپنے پڑے ۔دوسری جانب زرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری دیکھی گئی اور توقع ہے کہ یہ 30 ستمبر تک 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں ۔اس کے علاوہ بجلی و گیس کی فراہمی بہتر ہونے سے صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ۔ معاشی ترقی کی رفتار بڑھنے سے فی کس سالانہ آمدن 1386 ڈ الر تک پہنچ گئی ۔

تبصرے بند ہیں.